سیالکوٹ ۔05 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ پاک بھارت دشمنی کی اصل وجہ کشمیر ہے جس سے ہم دستبردار نہیں ہو سکے ۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی جا رہی ہے ۔ بھارت ورکنگ باونڈری اور افغان بارڈر پر دہشت گردی کروا رہا ہے ۔ ہم دہشت گردی کے باوجود پر سطح پر کشمیر کے لئے آواز اٹھائےں گے ۔ …
پاک بھارت دشمنی کی اصل وجہ کشمیر ہے ،، وزیر خارجہ خواجہ محمدآصف

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔05 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ پاک بھارت دشمنی کی اصل وجہ کشمیر ہے جس سے ہم دستبردار نہیں ہو سکے ۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی جا رہی ہے ۔ بھارت ورکنگ باونڈری اور افغان بارڈر پر دہشت گردی کروا رہا ہے ۔ ہم دہشت گردی کے باوجود پر سطح پر کشمیر کے لئے آواز اٹھائےں گے ۔ ہم کشمیریوں کے ساتھ محبت تیسری نسل میں منتقل کر رہے ہیں اور کشمیر کی آزادی کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انوار کلب سیالکوٹ میں یوتھ ونگ مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں سے یوم کشمیر کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے رہنماوں اور کارکنوں کی کثیر تعدد موجود تھی ۔








