پاک روس مشاورتی گروپ کا 13واں اجلاس، بین الاقوامی سلامتی اور تخفیف اسلحہ کے شعبوں میں تکثیریت کے تحفظ کو فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی)پاکستان اور روس نے بین الاقوامی سلامتی اور تخفیف اسلحہ کے شعبوں میں تکثیریت کے تحفظ کو فروغ دینے پر اتفاق اور متعدد شعبوں میں عالمی انتظامات پر عملدرآمد کے ممکنہ خاتمے سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے گزتشہ روز وزارت خارجہ میں تذویراتی استحکام سے متعلق پاک روس مشاورتی گروپ کے 13ویں اجلاس کے دوران پایا گیا۔جمعہ کو …

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی)پاکستان اور روس نے بین الاقوامی سلامتی اور تخفیف اسلحہ کے شعبوں میں تکثیریت کے تحفظ کو فروغ دینے پر اتفاق اور متعدد شعبوں میں عالمی انتظامات پر عملدرآمد کے ممکنہ خاتمے سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے گزتشہ روز وزارت خارجہ میں تذویراتی استحکام سے متعلق پاک روس مشاورتی گروپ کے 13ویں اجلاس کے دوران پایا گیا۔جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پاکستانی جبکہ روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف روسی وفد کی قیادت کر رہے تھے۔اجلاس میں موجودہ علاقائی و بین الاقوامی سلامتی کی صورتحال اور انٹر نیشنل آرمز کنٹرول،تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاو ایجنڈا پر اس کے اثرات کے حوالے سے امور تفصیل سے زیر بحث لائے گئے۔دونوں ملکوں نے بین الاقوامی سلامتی اور تخفیف اسلحہ کے شعبوں میں تکثیریت کے تحفظ کو فروغ دینے پر اتفاق اور متعدد شعبوں میں عالمی انتظامات پر عملدرآمد کے ممکنہ خاتمے سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا ہے۔اجلاس کے دوران خلا کو غیر فوجی علاقہ قرار دینے،دو طرفہ اور کثیر الجہتی معاہدوِں،انفارمیشن و ٹیلی کمیونیکشن کے شعبے میں پیشرفت سمیت آئی اے ای اے،او پی سی ڈبلیو اور جینوا میں تخفیف اسلحہ کے حوالے سے کانفرنس سے متعلق امور بھی زیر بحث لائے گئے۔دونوں ملکوں نے مختلف بین الاقوامی فورمز پر قریبی تعاون اور مشاورت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply