پاک سعودی عرب دوستی پائیدار بنیادوں پر استوار ہے، عرفان صدیقی مشیر وزیر اعظم عرفان صدیقی کی سعودی سفیر عبداللہ مرزوق الزاہرانی سے گفتگو اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) قومی تاریخ وا دبی ورثہ ڈویژن کے لئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہاہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی انتہائی پائیدار بنیادوں پر استوار ہے۔ مذہبی، تہذیبی، تاریخی اور ثقافتی اور اقتصادی رشتوں میں جڑی …
پاک سعودی عرب دوستی پائیدار بنیادوں پر استوار ہے، عرفان صدیقی

مزید خبریں
پاک سعودی عرب دوستی پائیدار بنیادوں پر استوار ہے، عرفان صدیقی
مشیر وزیر اعظم عرفان صدیقی کی سعودی سفیر عبداللہ مرزوق الزاہرانی سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) قومی تاریخ وا دبی ورثہ ڈویژن کے لئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہاہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی انتہائی پائیدار بنیادوں پر استوار ہے۔ مذہبی، تہذیبی، تاریخی اور ثقافتی اور اقتصادی رشتوں میں جڑی یہ دوستی صدیوں پر محیط ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوتی چلی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر جناب عبداللہ مرزوق الزاہرانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج مشیر وزیراعظم سے ملاقات کی۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ ہر پاکستانی سر زمین حجاز سے گہری عقیدت رکھتا ہے اور اس کے تحفظ کو اپنا فریضہ خیال کرتا ہے ۔ سعودی عرب کے سفیر عبداللہ مرزوق الزاہرانی نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے باہمی تعلقات وقت کی ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں۔ دونوں ملکوں کے مابین باہمی تعاون کے مختلف شعبوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں۔ عرفان صدیقی نے اسلامی خطاطی کا ایک فن پارہ سعودی سفیر کو پیش کیا۔








