پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ 23 مارچ کی پریڈ کی ریہرسل کے دوران شکر پڑیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، پائلٹ شہید

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ 23 مارچ کی پریڈ کی ریہرسل کے دوران شکر پڑیاں کے قریب جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا ہے، طیارے کا پائلٹ نعمان شہید ہو گیا ہے، قانون فافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کوحصار میں لے کر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے ۔جائے وقوعہ سے بلند ہوتا ہوا دھواں وفاقی دارالحکومت میں …

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ 23 مارچ کی پریڈ کی ریہرسل کے دوران شکر پڑیاں کے قریب جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا ہے، طیارے کا پائلٹ نعمان شہید ہو گیا ہے، قانون فافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کوحصار میں لے کر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے ۔جائے وقوعہ سے بلند ہوتا ہوا دھواں وفاقی دارالحکومت میں دور دور تک دیکھا گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر فورس کا ایف۔ 16 طیارہ جسے پائلٹ نعمان اڑا رہے تھے 23 مارچ کی پریڈ کی ریہرسل میں حصہ لے رہا تھا جو اچانک شکر پڑیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لئے ایئر ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطحی انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ دوسری جانب حادثے کی اطلاع ملتے ہی راولپنڈی اسلام آباد سے سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔