پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی مشن کے دوران سرگودھا میں گر گیا، پائلٹ زخمی

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) پاک فضائیہ کا ایف سیون پی جی طیارہ سرگودھا میں گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار پائلٹ شدید زخمی ہو گیا۔نجی نیوز چینل نے پاک فضائیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاک فضائیہ کا ایف سیون طیارہ معمول کے آپریشنل تربیتی مشن پر تھا کہ اچانک سرگودھا کے علاقے بھاگٹانوالہ میںکھیتوں میںگر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجہ …

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) پاک فضائیہ کا ایف سیون پی جی طیارہ سرگودھا میں گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار پائلٹ شدید زخمی ہو گیا۔نجی نیوز چینل نے پاک فضائیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاک فضائیہ کا ایف سیون طیارہ معمول کے آپریشنل تربیتی مشن پر تھا کہ اچانک سرگودھا کے علاقے بھاگٹانوالہ میںکھیتوں میںگر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجہ میں پائلٹ شدید زخمی ہو گیا۔ پاک فضائیہ کے مطابق پائلٹ نے طیارہ میں ہونے والے فنی خرابی سے کنٹرول سنٹر کو آگاہ کردیا تھا اور طیارے کے گرنے سے پہلے ہی اس میں سے نکل گیا جسے پی ایف بیس کے ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔

Leave a Reply