پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کا علاقائی ایوی ایشن کا مرکزکے موضوع پر منعقدہ عالمی سیمینا رسے خطاب

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے اپنے وسیع تر تجربے کی بنیاد پرعلاقائی ایوی ایشن برادری کو یکجا کر کے ایک مرکز قائم کرنے کی کاوش کی ہے جو کہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے منافع بخش حل فرام کرے گی۔ مجھے یقین ہے کہ یہ پہلو پاکستان …

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے اپنے وسیع تر تجربے کی بنیاد پرعلاقائی ایوی ایشن برادری کو یکجا کر کے ایک مرکز قائم کرنے کی کاوش کی ہے جو کہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے منافع بخش حل فرام کرے گی۔ مجھے یقین ہے کہ یہ پہلو پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گا۔وہ جمعرات کو علاقائی ایوی ایشن کا مرکز‘کے موضوع پر منعقدہ عالمی سیمینا رسے خطاب کر رہے تھے۔ائیر وائس مارشل عامر مسعود نے اس موقع پر افتتاحی خطاب کیا۔وفاقی وزیر تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود اور ڈاکٹر عشرت حسین وزیراعظم کے مشیر برائے انتظامی اصلاحات اور مساوات اس سیمینار میں اہم مقرر تھے۔ شرکاءسے خطاب کے دوران پاک فضا ئیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ چین اور ترکی کے ایوی ایشن اور ایروسپیس سے منسلک اہم مقررین نے اس سیمینار میں ایوی ایشن کے حوالے سے ایک دوسرے کے خیالات اور تجربات سے استفادہ حاصل کیا۔اس مشترکہ فورم کا بنیادی مقصد ایوی ایشن کی صنعت اور اس کے سارے محرکات کو پیشگی دیکھنا تھا جس میں فوجی اور سول ایوی ایشن ریگولیٹرز، آپریٹرز اور تعلیمی اداروں کی سی۔پیک اور بی۔آر۔آئی کی اصلاحات کے لئے قومی ایوی ایشن صنعت کیلئے مزید مواقع پیدا کرنے پر بحث کی گئی۔پاک فضائیہ کے اعلی حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران، پاکستان میں مقیم مختلف ممالک کے دفاعی اور ائیر اتاشی اور مختلف تعلیمی اداروں کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔