پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کو امریکی لیجن آف میرٹ ایوارڈ دیا گیا

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کو ان کی پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں امریکی حکومت کی طرف سے کسی بھی غیرملکی عسکری لیڈر کو دیا جانے والااعلیٰ ترین ملٹری ایوارڈ لیجن آف میرٹ دیا گیا۔ اس سلسلے میں ایئرہیڈکواٹرز میں ایک سادہ اور پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں امریکی فضائیہ کے سربراہ کی جانب سے کمانڈر …

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کو ان کی پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں امریکی حکومت کی طرف سے کسی بھی غیرملکی عسکری لیڈر کو دیا جانے والااعلیٰ ترین ملٹری ایوارڈ لیجن آف میرٹ دیا گیا۔ اس سلسلے میں ایئرہیڈکواٹرز میں ایک سادہ اور پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں امریکی فضائیہ کے سربراہ کی جانب سے کمانڈر یو ایس ایئر فورس سنٹرل کمانڈ، لیفٹینٹ جنرل جیفری ایل ہیریجین نے یہ اعزاز پاک فضائیہ کے سربراہ کو دیا۔اس تقریب میں امریکی فضائیہ کے چیف آف سٹاف جنرل ڈیوڈ ایل گولڈ فین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ یہ اعزاز پاک فضائیہ کے سربراہ کو ان کی جراتمندانہ قیادت، دور اندیشی اور دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی جنگ میں غیر معمولی عزم و استقلال اور علاقائی و عالمی امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا۔ یہ ایوارڈ پاک فضائیہ کے سربراہ کی جانب سے دونوں ممالک کی فضائی افواج کے مابین باہمی تعاون کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات کا بھی اعتراف ہے۔

مزید خبریں