پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کی چیف آف رائل ایئرفورس سرسٹیفن ہیلر سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کی رائل ایئرفورس کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں اور تجربات کے تبادلے کی ضرورت ہے۔ بدھ کو پی اے ایف کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق یہ بات انہوں نے لندن میں وزارت دفاع میں چیف آف رائل ایئرفورس سرسٹیفن ہیلر سے گفتگو کرتے …

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کی رائل ایئرفورس کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں اور تجربات کے تبادلے کی ضرورت ہے۔ بدھ کو پی اے ایف کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق یہ بات انہوں نے لندن میں وزارت دفاع میں چیف آف رائل ایئرفورس سرسٹیفن ہیلر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ایئر چیف نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔رائل ایئر چیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دہشت گردی کے خاتمے میں اس کے کردار کی تعریف کی۔ائر چیف مارشل سہیل امان نے ماہرم ائر بیس میں رائل فورس کے تاریخی نمبر نائن سکواڈرن کا بھی دورہ کیا۔

Leave a Reply