اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کے73 افسرا ن اورائیرمین کو قابلِ فخر خدمات پر آپریشنل اورنان آپرےشنل ملٹری اعزازات سے نوازا ۔جمعرات کو ایئر ہیڈکواٹر اسلام آباد میں افسران اور جوانوں کو اعزاز دینے کے لئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ائیر چیف نے اس تقریب میںپاک فضائےہ کے 30 افسران کو ستارئہ امتیاز(ملٹری)،22افسران …
پاک فضائیہ کے73 افسرا ن اورائیرمین کو قابلِ فخر خدمات پر آپریشنل اورنان آپرےشنل ملٹری اعزازات سے نوازا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کے73 افسرا ن اورائیرمین کو قابلِ فخر خدمات پر آپریشنل اورنان آپرےشنل ملٹری اعزازات سے نوازا ۔جمعرات کو ایئر ہیڈکواٹر اسلام آباد میں افسران اور جوانوں کو اعزاز دینے کے لئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ائیر چیف نے اس تقریب میںپاک فضائےہ کے 30 افسران کو ستارئہ امتیاز(ملٹری)،22افسران کوتمغہ امتیاز(ملٹری) جبکہ 08 افسران کو اور 03ائےر من کو تمغہ بسالت سے نوازا ۔09 جونیئر کمیشنڈ افسران کو تمغہ خدمت ملٹری( درجہ اول) عطا کئے گئے۔ یہ اعزازات ان کو پاک فضائیہ مےں ان کی بہترین خدمات کے اعتراف کے طور پر دئےے جاتے ہیں جو کہ انہوں نے پاک فضائیہ کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کےلئے کی ہوتی ہیں۔ تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فضائیہ کے اعلیٰ حکام ، افسران اور ائیر مین نے شرکت کی۔







