پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ ’’آپریشن شعبان‘‘ جاری ہے۔ تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 5 خارجیوں کے ہلاک ہونے کے بعدآپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 76 ہو گئی ہے۔
پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ ’’آپریشن شعبان‘‘جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ ’’آپریشن شعبان‘‘ جاری ہے۔ تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 5 خارجیوں کے ہلاک ہونے کے بعدآپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 76 ہو گئی ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسزکی فتنہ الخوارج کےخلاف علاقے میں موثر کارروائیاں جاری ہیں،سکیورٹی فورسز کی جانب سے خارجیوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں میں نشانہ بنایا جارہا ہے۔تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 5 خارجیوں کوجہنم واصل کیاگیا۔آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 76 ہو گئی ہے،پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر114 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔








