بلوچستان میں پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن شعبان جاری ہے، جس کے دوران تازہ کارروائیوں میں مزید 9 شدت پسند ہلاک کیے گئے۔
پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ ’’آپریشن شعبان‘‘ جاری، مزید 9 خارجی جہنم واصل

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):بلوچستان میں پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ ’’آپریشن شعبان‘‘ جاری ہے اور تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 9 خارجیوں کو جہنم واصل کیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کےخلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں اور دشوار گزار راستوں اور پہاڑوں میں چھپے ہوئے خارجی دہشت گردوں کو ہوائی و زمینی ایکشنز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 9 خارجیوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے جس کے بعد آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 52 ہو گئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 88 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔








