پاک فوج نے حالیہ برف باری کے باعث بند لواری ٹاپ کو ٹریفک کےلئے کھول دیا

راولپنڈی ۔ 14 جنوری (اے پی پی) پاک فوج نے علاقے میں حالیہ برف باری کے باعث بند لواری ٹاپ کو ٹریفک کےلئے کھول دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے ہفتے کو یہاں بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ برف باری کے باعث لواری ٹاپ کے ذریعہ ٹریفک معطل ہوگئی تھی۔ گذشتہ شب پاک فوج نے انتھک محنت اورجدوجہد کے …

راولپنڈی ۔ 14 جنوری (اے پی پی) پاک فوج نے علاقے میں حالیہ برف باری کے باعث بند لواری ٹاپ کو ٹریفک کےلئے کھول دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے ہفتے کو یہاں بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ برف باری کے باعث لواری ٹاپ کے ذریعہ ٹریفک معطل ہوگئی تھی۔ گذشتہ شب پاک فوج نے انتھک محنت اورجدوجہد کے بعد برف باری کے باعث ٹریفک کےلئے بند روڈ کو کھول دیا ہے اور زیرتعمیر لواری ٹنل تک ٹریفک کی بحالی کو ممکن بنایا جس کے نتیجہ میں محصورمسافروں اور چھوٹی گاڑیوں کی آمدروفت بحال ہوگئی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply