پاک فوج نے سانحہ راولپنڈی میں ملوث افراد کا ویڈیو اعترافی بیان جاری کر دیا

راولپنڈی ۔ 21 اگست (اے پی پی) پاک فوج نے سانحہ راولپنڈی میں ملوث افراد کا ویڈیو اعترافی بیان جاری کر دیا، باجوڑ سے تعلق رکھنے والے افراد نے واقعہ کی منصوبہ بندی‘ عملدرآمد اور بعد ازاں وہاں سے نکلنے سمیت تمام امور کا اعتراف کر لیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پیر کو پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 2013 ءمیں راولپنڈی میں …

راولپنڈی ۔ 21 اگست (اے پی پی) پاک فوج نے سانحہ راولپنڈی میں ملوث افراد کا ویڈیو اعترافی بیان جاری کر دیا، باجوڑ سے تعلق رکھنے والے افراد نے واقعہ کی منصوبہ بندی‘ عملدرآمد اور بعد ازاں وہاں سے نکلنے سمیت تمام امور کا اعتراف کر لیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پیر کو پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 2013 ءمیں راولپنڈی میں سنی مسجد پرحملہ کیا گیا تھا جس کی ذمہ داری شیعہ تنظیم نے قبول کی تھی لیکن آئی ایس آئی نے اس پر بہت کام کیا اور نیٹ ورک کو بے نقاب کیا اوردہشت گرد کو گرفتار کیا اور یہ دہشت گرد بھی اسی مسلک سے تعلق رکھتے تھے جس مسلک کی یہ مسجد تھی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے گرفتار دہشت گرد کی ویڈیو بھی دکھائی جس میں وہ اعتراف کر رہا ہے کہ انہوں نے محرم کے دوران کالے کپڑے پہن کر وہاں پر کارروائی کی۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی کوشش کی گئی جس کا رابطہ این ڈی ایس را اور کلبھوشن یادیو کے نیٹ ورک سے ملتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیعہ سنی فساد وہاں سے شروع نہیں ہوا جہاں سے یہ پاکستان کے بدخواءاور دشمن شروع کرنا چاہتے تھے۔

Leave a Reply