پاک فوج کی جانب سے ضلع باجوڑ (سلیمان خیل) میں سب سے بڑی جامع مسجد کی تعمیر و تزئین مکمل، عوام کا اظہارِ تشکر

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):پاک فوج کی جانب سے ضلع باجوڑ (سلیمان خیل) میں سب سے بڑی جامع مسجد کی تعمیر و تزئین مکمل کرلی گئی جس پر عوام نے تشکر کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ میں سلیمان خیل کی سب سے بڑی جامع مسجد کو دہشت گردوں نے شہید کر دیا تھا۔ فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نے مسجد کی دوبارہ مرمت و تزئین مکمل کر …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):پاک فوج کی جانب سے ضلع باجوڑ (سلیمان خیل) میں سب سے بڑی جامع مسجد کی تعمیر و تزئین مکمل کرلی گئی جس پر عوام نے تشکر کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ میں سلیمان خیل کی سب سے بڑی جامع مسجد کو دہشت گردوں نے شہید کر دیا تھا۔ فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نے مسجد کی دوبارہ مرمت و تزئین مکمل کر لی، مسجد کے اندر قالین، انورٹر، پنکھے اور سولر سسٹم سمیت تمام اشیاء دوبارہ نصب کی گئیں، مسجد کی بحالی کے بعد تمام تر ضروری سہولیات فعال کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے مسجد کی تعمیر و تزئین مکمل کرنے پر مقامی عوام نے بھرپور اظہارِ تشکر کیا ہے۔ مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ یہ مسجد (باجوڑ ) سلیمان خیل کی ایک تاریخی مسجد ہے جو فتنہ الخوارج کے حملہ سے متاثر ہوئی تھی، دہشت گردوں کےحملہ میں مسجد کا سولر سسٹم، دروازے اور کھڑکیاں وغیرہ تباہ جبکہ عمارت کو شدید نقصان ہوا تھا، پاک فوج نے مسجد کی تزئین و آرائش مکمل کی جس کی وجہ سے یہ اب بہتر حالت میں موجود ہے، ہم پاک فوج کے اس اقدام پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔