ہری پور۔19اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرعمرایوب خان نے کہا ہے کہ مسلح افواج کے جوان ملکی سالمیت وبقاء کے لیے بارڈرپرجاکرسینے پرگولی کھاتے ہیں پاک فوج کے جوانوں نے دھرتی ماں کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں انکے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے بعض پارٹیاں اپنی چوری چھپانے کے لیے حکومت کے خلاف سازش کررہی ہیں اپوزیشن والے انتظارکریں ابھی حکومت کے تین سال باقی ہیں جب تین …
پاک فوج کے جوانوں نے دھرتی کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، وفاقی وزیرعمرایوب خان کاتقریب سے خطاب

مزید خبریں
ہری پور۔19اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرعمرایوب خان نے کہا ہے کہ مسلح افواج کے جوان ملکی سالمیت وبقاء کے لیے بارڈرپرجاکرسینے پرگولی کھاتے ہیں پاک فوج کے جوانوں نے دھرتی ماں کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں انکے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے بعض پارٹیاں اپنی چوری چھپانے کے لیے حکومت کے خلاف سازش کررہی ہیں اپوزیشن والے انتظارکریں ابھی حکومت کے تین سال باقی ہیں جب تین سال بعدمیدان سجے گاتوانشاء اللہ پھرمقابلہ کرینگے وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ اِن کو آج ڈھیل دے دیں تویہ سارے نعرے ماریں گے مگر چوروں کونہیں چھوڑیں گے انکاکڑااحتساب ہوگااورعوام کالوٹاہوامال ان سے وصول کرینگے ان خیالات کااظہاروفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمرایوب خان نے تحصیل خانپور کے علاقے نجف پورمیں 4کروڑ17لاکھ روپے کی خطیرفنڈنگ سے سوئی گیس فراہمی منصوبے کی افتتاحی تقریب کے موقع پرمنعقدہ عظیم و شان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیاانھوں نے خطاب کے دوران اہلیان نجف پورکوگیس فراہمی منصوبے کی مبارکبادپیش کی اورملحقہ علاقہ جات کے لیے کے دوسوکے وی کے ٹرانسفارمرزکے ساتھ80پولزکی بھی منظوری دی سابق صوبائی وزیریوسف ایوب خان نے اس موقع پرخطاب کے دوران کہاکہ دوسال قبل خانپورکے عوام تمام تربنیادی سہولیات سے محروم تھے نہ سڑکیں تھیں اورنہ ہی پانی و بجلی،مزکورہ علاقے کی عورتیں گرمیوں کے چھ ماہ پانی کے لیے ماری ماری پھرتیں تاہم وفاقی وزیرعمرایوب خان نے پہلے چھ ماہ کے دوران ہی نہ صرف بجلی کے تمام مسائل کا خاتمہ کرکے ٹیوب ویل کو آپریشنل کرنے میں کلیدی کردار اداکیابلکہ مزکورہ دورافتادہ علاقوں کے لیے اربوں روپے کی فنڈنگ سے گیس فراہمی منصوبے بھی منظورکیے اورخانپورکے مقام پر70کروڑروپے کی فنڈنگ سے 132kva گریڈاسٹیشن کاکام جاری ہے جسکی تکمیل سے آئندہ سوسال کے لیے بجلی مسائل کاخاتمہ ممکن ہوگاانھوں نے ایم پی اے و چئیرمین ڈیڈک کمیٹی ارشد ایوب خان کے جانب سے تحصیل خانپورمیں اربوں روپے سے جاری و مکمل منصوبوں پر روشنی ڈالی سابق چیئرمین ارشاد،تحصیل ممبرمسعودالہی ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے عوامی قائدعمرایوب خان کی شاندار عوامی خدمات کو سراہا اور خطیرفنڈنگ سے نجف پورمیں گیس فراہمی کے افتتاح پرانھیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔








