راولپنڈی۔ 28 اگست (اے پی پی)پاک فوج کے زیر انتظام انسداد دہشت گردی کمپلیکس کوئٹہ میں 200سکیورٹی اہلکاروں نے تربیت مکمل کر لی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کی پاسنگ آﺅٹ کے لئے انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی ۔وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی تقریب میں مہمان خصوصی تھے ۔ پاک فوج کی جانب سے تیار کیے گئے اس …
پاک فوج کے زیر انتظام انسداد دہشت گردی کمپلیکس کوئٹہ میں 200سکیورٹی اہلکاروں نے تربیت مکمل کر لی

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 28 اگست (اے پی پی)پاک فوج کے زیر انتظام انسداد دہشت گردی کمپلیکس کوئٹہ میں 200سکیورٹی اہلکاروں نے تربیت مکمل کر لی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کی پاسنگ آﺅٹ کے لئے انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی ۔وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی تقریب میں مہمان خصوصی تھے ۔ پاک فوج کی جانب سے تیار کیے گئے اس تربیتی عمل میں انسداد دہشت گردی کے لئے سکیورٹی اہلکارں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے ۔ انسداد دہشت گردی کے لئے تربیت حاصل کرنے والے 200سکیورٹی اہلکاروں پر مشتمل اس بیچ میں بلوچستان پولیس ‘بلوچستان کانسٹیبلری ‘لیویز کے جوان شامل تھے۔جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ندیم ذکی نے سکیورٹی اہلکاروں کے دوران ڈیوٹی متحرک اور فعال رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاک فوج کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی تسلسل کے ساتھ استعداد کار بڑھانے پر شکریہ ادا کیا ۔تربیتی کورس میں نمایاں کارکردگی کے حامل سکیورٹی اہلکاروں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔بلوچستان پولیس کے کانسٹیبل عبدالہادی کو مجموعی طور پر بہترین کارکردگی پر وزیراعلی بلوچستان میڈل ‘ بلوچستان کانسٹیبلری کے کانسٹیبل نقیب اللہ کو انسپکٹر جنرل پولیس میڈل ‘کانسٹیبل عبداللہ کو ڈی جی لیویز میڈل ‘بلوچستان پولیس کے کانسٹیبل عبیداللہ اور کانسٹبیل عبدالصمد کو بہترین جسمانی فٹنس ‘کانسٹیبل علی رضا اور بشیر احمد کو بہترین نشانہ بازی پر میڈلز دیئے گئے ۔جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر عابد لطیف ‘آئی جی بلوچستان احسن محبوب اور پاک فوج اور پولیس کے اعلی حکام تقریب میں شریک تھے ۔








