پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا سکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس اور سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ

راولپنڈی۔ 28 مارچ (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمیں ہمیشہ پاکستانی عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے،پاکستانی عوام ہی مسلح افواج کی اصل طاقت ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعرات کو جنرل قمر جاوید باجوہ نے سکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس اور سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ کیاجہاں پر انھیں صوبے کی …

راولپنڈی۔ 28 مارچ (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمیں ہمیشہ پاکستانی عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے،پاکستانی عوام ہی مسلح افواج کی اصل طاقت ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعرات کو جنرل قمر جاوید باجوہ نے سکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس اور سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ کیاجہاں پر انھیں صوبے کی سیکیورٹی کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کی اندرونی سیکیورٹی کو درپیش چیلنجز کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور سرحدوں پر جارحیت کا بھرپور جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام دہشتگردی اور عسکریت پسندی کے خاتمے کے حوالے سے پاک فوج کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ پاکستانی عوام ہی مسلح افواج کی اصل طاقت ہیں۔ ہمیں ہمیشہ پاکستانی عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے،ہمارا فرض ہے کہ ہم بلوچستان کی حکومت اور عوام کے روشن مستقبل کے لیے بھرپور تعاون کریں۔

مزید خبریں

Leave a Reply