پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العیش کی ملاقات

راولپنڈی۔ 23 اپریل (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العیش نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے سعودی نائب وزیردفاع کی ملاقات جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی اور سیکورٹی تعاون پر تبادلہ …

راولپنڈی۔ 23 اپریل (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العیش نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے سعودی نائب وزیردفاع کی ملاقات جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی اور سیکورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply