راولپنڈی ۔ 2 اگست (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مصالحت زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔ یہ ملاقات افغانستان میں امن عمل کی کامیابی کیلئے جاری بات چیت اور کوششوں کا حصہ ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مصالحت زلمے خلیل زادکی ملاقات
راولپنڈی ۔ 2 اگست (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مصالحت زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔ یہ ملاقات افغانستان میں امن عمل کی کامیابی کیلئے جاری بات چیت اور کوششوں کا حصہ ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ متفقہ مقاصد کے حصول کیلئے کام جاری رکھا جائے گا۔ اس موقع پر امریکی نمائندہ خصوصی نے پاکستان کی جانب سے افغان امن عمل کی مکمل حمایت کوسراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ دیگر بھی ایسا کریں گے۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ پاکستان امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گا۔









