راولپنڈی۔19اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سوئٹزرلینڈ کے پاکستان اور افغانستان کیلئے سفیر بینی ڈسٹ کرجاتھ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران سوئٹزرلینڈ کے سفیر نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو سراہا اور اسے وسعت …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سوئٹزرلینڈ کے سفیر کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی۔19اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سوئٹزرلینڈ کے پاکستان اور افغانستان کیلئے سفیر بینی ڈسٹ کرجاتھ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران سوئٹزرلینڈ کے سفیر نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو سراہا اور اسے وسعت دینے پر زور دیا۔ معزز مہمان نے خطہ میں تنازعات کے حل کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔








