ملتان ۔ 26 جون (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیر کو نشتر ہسپتال ملتان میں احمد پور شرقیہ حادثہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور نشتر ہسپتال کے برن سینٹر کے انچارج نے زخمیوں کے علاج معالجہ کے بارے میں …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ

مزید خبریں
ملتان ۔ 26 جون (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیر کو نشتر ہسپتال ملتان میں احمد پور شرقیہ حادثہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور نشتر ہسپتال کے برن سینٹر کے انچارج نے زخمیوں کے علاج معالجہ کے بارے میں آگاہ کیا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسوسناک واقعہ کے بعد سول انتظامیہ، موٹروے پنجاب پولیس، علاقہ کے عوام اور ہسپتال کے عملہ کے فوری ردعمل اور کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بحران سے نمٹنا مشترکہ قومی ذمہ داری ہے اور پاک فوج سول انتظامیہ کی معاونت کیلئے اپنی ذمہ داری ادا کرتی ہے۔








