پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی فلسطینی سفیر سے ملاقات کے دوران گفتگو

راولپنڈی ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا‘ مسئلہ فلسطین کو مسئلہ کشمیر کی طرح حل طلب سمجھتے ہیں ‘پاکستان دونوں مسائل کے حل کے لئے سیاسی ‘اخلاقی اور عوامی حمایت پر یکساں موقف رکھتا ہے ۔وہ منگل کو فلسطینی سفیر سے ملاقات کے دوران گفتگو …

راولپنڈی ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا‘ مسئلہ فلسطین کو مسئلہ کشمیر کی طرح حل طلب سمجھتے ہیں ‘پاکستان دونوں مسائل کے حل کے لئے سیاسی ‘اخلاقی اور عوامی حمایت پر یکساں موقف رکھتا ہے ۔وہ منگل کو فلسطینی سفیر سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق فلسطین کے سفیر ولید ابو علی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو مسئلہ کشمیر کی طرح حل طلب سمجھتے ہیں ‘پاکستان دونوں مسائل کے حل کے لئے سیاسی ‘اخلاقی اور عوامی حمایت پر یکساں موقف رکھتا ہے۔فلسطین کے سفیر نے فلسطین کاز کے لئے پاکستان کی حمایت پر اظہار تشکر کیا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply