راولپنڈی ۔ 9 فروری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید 7خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت اور 7دہشت گردوں کی مختلف مدت کی سزاﺅں کے فیصلوں کی توثیق کر دی ،یہ دہشت گرد مسلح افواج ،قانون نافذ کرنے والے اداروں اورشہریوں پر حملوں میں براہ راست ملوث تھے جس کے نتیجے میں 85 شہید اور 109افراد زخمی ہوئے تھے ۔پاک فوج کے شعبہ …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 7خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 9 فروری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید 7خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت اور 7دہشت گردوں کی مختلف مدت کی سزاﺅں کے فیصلوں کی توثیق کر دی ،یہ دہشت گرد مسلح افواج ،قانون نافذ کرنے والے اداروں اورشہریوں پر حملوں میں براہ راست ملوث تھے جس کے نتیجے میں 85 شہید اور 109افراد زخمی ہوئے تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق اطلس خان ولد مدا میر جان اور محمد یوسف خان ولد میر زمان خان کالعدم تنظیم کے اراکین تھے ۔یہ مسلح افواج پر حملوں میں ملوث تھے ۔مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ میں تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر عدالت نے سزائے موت سنائی تھی ۔فرحان ولد سین گل کالعدم تنظیم کا ممبر تھا ۔یہ معصوم شہریوں ،مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے ۔مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ میں تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر عدالت نے سزائے موت سنائی تھی ۔خلی گل ولد نیاز میاں گل اور نذر مون ولد اکی مون کالعدم تنظیم کے اراکین تھے ۔یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے ۔مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ میں تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر عدالت نے سزائے موت سنائی تھی ۔نیک معیل خان ولد عمل خان کالعدم تنظیم کا ممبر تھا ۔یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھا ۔








