راولپنڈی ۔ 12 مارچ (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پیر کو جنوبی افریقہ کی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل لنڈیلی یام نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق معزز مہمان کی آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جنوبی افریقہ کی فوج کے سربراہ نے یادگار شہداءپر پھول …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی افریقہ کی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل لنڈیلی کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 12 مارچ (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پیر کو جنوبی افریقہ کی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل لنڈیلی یام نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق معزز مہمان کی آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جنوبی افریقہ کی فوج کے سربراہ نے یادگار شہداءپر پھول چڑھائے۔ جنوبی افریقہ کی فوج کے سربراہ کو علاقائی امن و استحکام کے حوالہ سے پاکستان کی کاوشوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کا اعتراف کیا۔ ملاقات کے دوران دفاع کے شعبہ میں باہمی تعلقات کے اضافہ پر بھی اتفاق کیا گیا۔








