راولپنڈی ۔ 12 اپریل (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مادر وطن کیلئے جانیں نچھاور کرنے والوں کو خراج عقیدت اور شہداکی ماو¿ں کوسلام پیش کرتا ہوں،شہداءاور غازیوں کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم ترقی کی طرف گامزن ہیں، پاکستان نے دہشت گردوں کو اٹھا کر باہر پھینک دیا اور اب ملک امن و ترقی کی طرف گامزن ہے ۔وہ جمعرات …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا جی ایچ کیو میں شہداکے لواحقین کے اعزازمیں تقریب سے خطاب

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 12 اپریل (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مادر وطن کیلئے جانیں نچھاور کرنے والوں کو خراج عقیدت اور شہداکی ماو¿ں کوسلام پیش کرتا ہوں،شہداءاور غازیوں کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم ترقی کی طرف گامزن ہیں، پاکستان نے دہشت گردوں کو اٹھا کر باہر پھینک دیا اور اب ملک امن و ترقی کی طرف گامزن ہے ۔وہ جمعرات کو جی ایچ کیو میں منعقدہ مادر وطن کےلئے قربانیاں دینے والے شہداکے لواحقین کے اعزازمیں تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ مادر ورطن کے لیے زندگی داو¿ پر لگانے والے شہداءہی ہمارے اصل ہیروز ہیں اور ملک کا امن انہی کی مرہون منت ہے، جوقومیں اپنے ہیروز کو بھلادیتی ہیں وہ مٹ جاتی ہے ، اس لیے ہم شہدا کے لواحقین کا بھرپور خیال رکھنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے باہر نکل چکا ہے اس کے باوجود کچھ لوگ ملک کی سالمیت کے درپے ہیں، جب تک فوج کے پیچھے قوم کھڑی ہے ، ملک کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے کیونکہ پاک فوج د نیاکی بہترین فوج ہے اور ہم شہداءکی وجہ سے ہی امن حاصل کررہے ہیں۔








