پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی میں ملوث مزید 8دہشت گردوں کی سزائے موت اور3دہشت گردوں کی عمر قید کی سزاﺅں کی توثیق کردی

راولپنڈی ۔ 28 دسمبر (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی میں ملوث مزید 8دہشت گردوں کی سزائے موت اور3دہشت گردوں کی عمر قید کی سزاﺅں کی توثیق کر دی ہے ‘فوجی عدالتوں نے ان دہشت گردوں کو اسماعیلی برادری کی بس پر حملے ‘ سماجی کارکن سبین محمود کے قتل‘سکیورٹی اور قانون نافذکرنے والے اداروںپر حملوں اور دو چینی انجینئرز کے اغواءاور دہشت …

راولپنڈی ۔ 28 دسمبر (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی میں ملوث مزید 8دہشت گردوں کی سزائے موت اور3دہشت گردوں کی عمر قید کی سزاﺅں کی توثیق کر دی ہے ‘فوجی عدالتوں نے ان دہشت گردوں کو اسماعیلی برادری کی بس پر حملے ‘ سماجی کارکن سبین محمود کے قتل‘سکیورٹی اور قانون نافذکرنے والے اداروںپر حملوں اور دو چینی انجینئرز کے اغواءاور دہشت گردی کی دیگر سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر سزائیں سنائیں تھیں‘ان دہشت گردی کے واقعات میں مجموعی طور پر 90افراد جاں بحق اور 99افراد زخمی ہوئے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بدھ کو پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث مزید 8دہشت گردوں کی سزائی موت اور تین دہشت گردوں کو عمر قیدکی سزاﺅں کی توثیق کردی ہے۔ آئی ایس پی آر سے جاری تفصیلات کے مطابق حافظ محمد عمر الیاس ولد افضل احمد ‘علی رحمان الیاس ولد آصف الرحمان ‘عبدالسلام الیاس /رضوان عظیم ولد محمد نذر اللہ اسلام اور خرم شفیق الیاس عبداللہ منصور /عبداللہ منصوری ولد محمد شفیق کالعدم تنظیم کے متحرک کارکنان تھے ۔ان چاروں دہشت گردوں نے صفورہ گوٹھ کے مقام پر اسماعیلی برادری کی بس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 45افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔یہ دہشت گرد سماجی کارکن سبین محمود کے قتل میں بھی ملوث تھے ۔

Leave a Reply