پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ کا مادر وطن کے لئے قربانیاں دینے والے فوج افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پاک فوج عظیم اداہ ہے ‘ اسکے وقار اور ساکھ کو اپنے مخلصانہ کردار اورذمہ داریوں کے ذریعے برقرار رکھا جائے گا، جنر ل قمر جاوید باجوہ راولپنڈی ۔ 12 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن …
پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ کا مادر وطن کے لئے قربانیاں دینے والے فوج افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت

مزید خبریں
پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ کا مادر وطن کے لئے قربانیاں دینے والے فوج افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت
پاک فوج عظیم اداہ ہے ‘ اسکے وقار اور ساکھ کو اپنے مخلصانہ کردار اورذمہ داریوں کے ذریعے برقرار رکھا جائے گا، جنر ل قمر جاوید باجوہ
راولپنڈی ۔ 12 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن کے لئے قربانیاں دینے والے فوج افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج عظیم اداہ ہے ‘ پاک فوج کے وقار اور ساکھ کو اپنے مخلصانہ کردار اورذمہ داریوں کے ذریعے برقرار رکھا جائے گا۔وہ جمعرات کو جہلم اور کھاریاں کے دورہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف کو سینٹرل کمانڈ ہیڈ کوارٹر میں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف نے پارہ رینج جہلم میں فائرنگ کے اختتامی مقابلوں کا مشاہدہ کیا ۔ان مقابلوں میں 667فوجی اور سویلین نے حصہ لیا ۔یہ مقابلے چار ہفتوں پر محیط تھے ۔ان مقابلوں میں جنگ کے دوران زخمی ہونے والے افسران اور جوانوں نے بھی خصوصی شرکت کی ۔آرمی چیف نے شرکاءکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم کو مزید محنت کر کے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنی چاہیے۔آرمی چیف نے کھاریاں گریژن میں خطاب کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی بالخصوص آپریشن ضرب عضب میں بھر پور کردار ادا کرنے پر تعریف کی ۔








