پاک فوج کے سربراہ کا لائن آف کنٹرول پر متے والا اور مناور سیکٹر کا دورہ

پاک فوج کے سربراہ کا لائن آف کنٹرول پر متے والا اور مناور سیکٹر کا دورہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے،جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت راولپنڈی ۔ 21 فروری (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت دی ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ …

پاک فوج کے سربراہ کا لائن آف کنٹرول پر متے والا اور مناور سیکٹر کا دورہ
لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے،جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت

راولپنڈی ۔ 21 فروری (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت دی ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق منگل کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر متے والا اور مناور سیکٹر کا دورہ کیا جہاں پر آرمی چیف کو جی او سی کی جانب سے آپریشنل صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے فوج کی پیشہ وارانہ تیاری کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ ایل او سی پر کشیدگی دہشتگردی کیخلاف ہماری کوششوں کے اثرات کو زائل کرنے کی کوشش ہے۔ بھارت کی اشتعال انگیزی کا موثر انداز میں جواب دیا جائے۔ بھارت کی طرف سے پاکستان اور خطے میں دہشتگردی کی حمایت سے بھی باخبر ہیں۔

Leave a Reply