پاک ویلز آٹو شو، ہیول سٹال مرکزِ نگاہ بن گیا

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):پاک ویلز آٹو شو کے دوران ہیول کے اسٹال پر گاڑیوں کے شوقین افراد اور ممکنہ خریداروں کی بڑی تعداد نے رخ کیا جہاں آٹوموبائل انڈسٹری میں جدید ترین ٹیکنالوجی میں ہونے والی پیش رفت کو نمایاں کیا گیا۔یہ شو گزشتہ روزوفاقی دارالحکومت میں پاک ویلز کے زیر اہتمام منعقد ہواجس کا مقصد مقامی اور بین الاقوامی کار ساز کمپنیوں کو ایک ہی چھت تلے جمع …

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):پاک ویلز آٹو شو کے دوران ہیول کے اسٹال پر گاڑیوں کے شوقین افراد اور ممکنہ خریداروں کی بڑی تعداد نے رخ کیا جہاں آٹوموبائل انڈسٹری میں جدید ترین ٹیکنالوجی میں ہونے والی پیش رفت کو نمایاں کیا گیا۔یہ شو گزشتہ روزوفاقی دارالحکومت میں پاک ویلز کے زیر اہتمام منعقد ہواجس کا مقصد مقامی اور بین الاقوامی کار ساز کمپنیوں کو ایک ہی چھت تلے جمع کرنا تھا تاکہ وہ جدید فیچرز سے لیس اپنی جدید ترین گاڑیاں پیش کر سکیں۔تقریب میں ہیول پاکستان سب سے مقبول برانڈ کے طور پر ابھرا جس نے شرکاکی توجہ حاصل کی اور بھاری رش کے باعث شرکاء کی اولین پسند بن گیا۔ہیول پاکستان کا اسٹال دن بھر مصروف رہا جہاں ایک ہی دن میں 200 سے زائد مفت ٹیسٹ ڈرائیوز کروائی گئیں جو اس نوعیت کی کسی تقریب میں برانڈ کے لیے ایک ریکارڈ ہے۔

اس کے علاوہ کمپنی نے پاکستان کی سب سے بڑی نیو انرجی وہیکل (این ای وی) لائن اپ بھی پیش کی، جس میں ہیول H6 پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (PHEV) اور لگژری ٹینک 500 شامل تھے۔زیادہ تر شرکانے ہیول H6 پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی اور اس کے جدید Hi-4 انٹیلیجنٹ آل وہیل ڈرائیو (اے ڈبلیو ڈی) سسٹم 4.8 سیکنڈ میں تیز رفتار ایکسیلیریشن اور شاندار الیکٹرک رینج کو سراہا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ ایونٹ جی ڈبلیو ایم پاکستان کے لیے ایک کامیاب سال کے اختتام کی علامت ہے جس نے حال ہی میں ملک میں اپنی 25 ہزارویں گاڑی کی پیداوار مکمل کی ہے۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ہیول پاکستان کے نمائندے ریحان ظفر نے کہا کہ صارفین کی جانب سے مقابل برانڈز کے مقابلے میں ہیول کی گاڑیوں پر بھرپور اعتماد دیکھنا اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ 200 سے زائد مفت ٹیسٹ ڈرائیوز کروائی گئیں جو ایک ریکارڈ ہے۔ ہم شاندار ردعمل سے نہایت مطمئن ہیں جو ایونٹ کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے برانڈ کی مقبولیت کی وجہ تجربہ کار ٹیم اور ایسی گاڑیوں کو قرار دیا جو جدید فیچرز، جدید ڈیزائن، کشادہ لگژ کی جگہ، آرام دہ اسٹیئرنگ، ہموار ٹرانسمیشن، آرام دہ سیٹس اور بہتر فیول ایفیشنسی اور کارکردگی فراہم کرتی ہیں۔انہوں نے شرکاکا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی پذیرائی اور تعاون کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کمپنی مستقبل میں بھی بہتر اور مناسب قیمت پر معیاری گاڑیاں فراہم کرتی رہے گی۔شرکا نے جدید فیچرز اور مناسب قیمت کے امتزاج کو ہیول کی مقبولیت کی بنیادی وجہ قرار دیا جس کے نتیجے میں شو کے دوران موقع پر ہی متعدد بکنگز بھی کی گئیں۔ایک ویزیٹر نے اے پی پی کو بتایا کہ تمام برانڈز دیکھنے کے بعد ہیول جدید خصوصیات اور قیمت کے بہترین توازن کے باعث نمایاں نظر آیا۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی نے گاڑیاں عوام کی دلچسپی اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ٹیسٹ ڈرائیو لی جو انتہائی دلچسپ تھی۔ میں نے موقع پر ہی گاڑی بک کروا لی ہے اور اب آئی نائن تھری میں واقع ہیول ایکسپیرینس آؤٹ لیٹ جا کر خریداری مکمل کروں گا۔انہوں نے دیگر افراد کو بھی ہیول شورومز کا دورہ کرنے کی سفارش کی۔میگا آٹو شو میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مختلف کمپنیوں کی جانب سے مقامی طور پر اسمبل اور تیار کی گئی گاڑیوں کو سراہا۔