پاک چائنہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری سرگرمیوں میں شرکت کے لئے چین کا وفد 20 سے 21 مئی تک اسلام آباد کا دورہ کررہا ہے
پاک چائنہ سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر چین کا وفد 20 سے 21 مئی تک اسلام آباد کا دورہ کررہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):پاک چائنہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری سرگرمیوں میں شرکت کے لئے چین کا وفد 20 سے 21 مئی تک اسلام آباد کا دورہ کررہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کی 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی سٹینڈنگ کمیٹی کے وائس چیئرمین کائی ڈافینگ کی قیادت میں چینی وفد بدھ کو اسلام آباد پہنچ گیا ہے جس کا استقبال ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے پاک چین پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کی کنوینر رکن قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم کے ہمراہ کیا۔ بیان کے مطابق وفد پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری سرگرمیوں میں شرکت کےلئے 20 سے 21 مئی تک اسلام آباد کا دورہ کررہا ہے۔








