پاک یوایس بزنس کونسل کے بانی چیئرمین افتخار علی ملک کا بیان میں اظہار

لاہور ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) پاک یوایس بزنس کونسل کے بانی چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی مارکیٹ تک زیرو ڈیوٹی کے ساتھ براہ راست رسائی کا خواہاں ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ کے کردارکی وجہ سے پاکستان کو بڑے پیمانے پر اقتصادی نقصان برداشت کرنا پڑا، اب امریکا کو اقتصادی خوشحالی اور خود انحصاری کے لئے پاکستان کی …

لاہور ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) پاک یوایس بزنس کونسل کے بانی چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی مارکیٹ تک زیرو ڈیوٹی کے ساتھ براہ راست رسائی کا خواہاں ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ کے کردارکی وجہ سے پاکستان کو بڑے پیمانے پر اقتصادی نقصان برداشت کرنا پڑا، اب امریکا کو اقتصادی خوشحالی اور خود انحصاری کے لئے پاکستان کی مدد کرنی چاہیے۔منگل کو جاری ایک بیان میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے دورہ پاکستان سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی ہو گی بلکہ باہمی تجارت میں اضافے سے خطہ میں پائیدار امن کو فروغ حاصل ہو گا۔امریکا اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پارٹنر ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔پاکستان جنوبی ایشیا کی ابھرتی ہوئی معیشت ہے اور امریکی اور پاکستانی تاجر برادری کو باہمی تعلقات کے فروغ سے پیدا ہونے والے مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی عالمی برادری کے لئے مشترکہ خطرہ ہے اور اس خطرہ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے امریکا کو پاکستان کے ساتھ مخلصانہ تعاون کرنا چاہیئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply