پا ک بحریہ کے لیے چین میں تعمیر شدہ ڈریجر راہ کشا اور 2اسپلٹ ہوپر بارجز ترسیل اول اور دوئم کی پاکستان نیوی میں شمولیت کی تقریب

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی)پا ک بحریہ کے لیے تائجن شپ یارڈ چائنا میں تعمیر شدہ ڈریجر راہ کشا اور 2 اسپلٹ ہوپر بارجز ترسیل اول اور دوئم کی پاکستان نیوی میں شمولیت کی تقریب پی این ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی ۔ وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ پاک بحریہ کے اعلٰی افسران، معزز چینی مہمانوں اور کارپوریٹ …

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی)پا ک بحریہ کے لیے تائجن شپ یارڈ چائنا میں تعمیر شدہ ڈریجر راہ کشا اور 2 اسپلٹ ہوپر بارجز ترسیل اول اور دوئم کی پاکستان نیوی میں شمولیت کی تقریب پی این ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی ۔ وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ پاک بحریہ کے اعلٰی افسران، معزز چینی مہمانوں اور کارپوریٹ سیکٹر کے نمائندوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ نو تعمیر شدہ ڈریجر راہ کشا اور اس کی دو ہوپر بارجز ترسیل اول اور دوئم کی شمولیت سے پاک بحریہ کی ڈریجنگ کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ اپنے منفرد ڈیزائن اور کام کرنے کے طریقہ کار کی بدولت یہ ڈریجر برتھوں اور جیٹیز کے نزدیک ڈریجنگ کرسکتا ہے جہاں روایتی ڈریجنگ کے آلات اتنے موثر ثابت نہیں ہوتے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے کہا کہ پاکستان کے بحری تجارتی راستے اور میری ٹائم زون ملکی معیشت کی شہ رگ ہیںجن کا تحفظ ہر قیمت پر کیے جانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بندرگاہیں ملک کی اقتصادی ترقی کی ضامن ہیں جنہیں ہمہ وقت فعال رکھنے کے لئے ایک مضبوط بحریہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈریجر راہ کشا کی شمولیت سے پاک بحریہ کی ایک اہم ضرورت پوری ہوئی ہے جو اپنے متعین کردہ مقاصد ضرور پورے کرے گا۔مہمان خصوصی نے کہا کہ یہ ڈریجرپاکستان اور چین کے درمیان غیر مثالی دوستی اور دو طرفہ دفاعی تعاون کی اہم علامت ہے جو ہمیشہ توقعات پر پوری اتری ہے۔ انہوں نے اس منصوبے کو کامیاب بنانے میں تمام متعلقین کی لگن اور انتھک محنت کی تعریف کی اور انہیں مبارک باد پیش کی۔

مزید خبریں