پرائمری و سیکنڈری سطح کے طلباءکیلئے نیا تعلیمی نصاب تیار کیا جا رہا ہے، انجینئر محمد بلیغ الرحمن

پرائمری و سیکنڈری سطح کے طلباءکیلئے نیا تعلیمی نصاب تیار کیا جا رہا ہے، طلباءکو ٹریفک قوانین اور قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی،انجینئر محمد بلیغ الرحمن اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پرائمری اور سیکنڈری سطح کے طلباءکیلئے نیا تعلیمی نصاب تیار کیا جا رہا …

پرائمری و سیکنڈری سطح کے طلباءکیلئے نیا تعلیمی نصاب تیار کیا جا رہا ہے، طلباءکو ٹریفک قوانین اور قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی،انجینئر محمد بلیغ الرحمن

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پرائمری اور سیکنڈری سطح کے طلباءکیلئے نیا تعلیمی نصاب تیار کیا جا رہا ہے جس میں طلباءکو ٹریفک قوانین اور قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔ جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیا تعلیمی نصاب تکمیل کے مراحل میں ہے جس میں طلباءکو مفید شہری بنانے کیلئے مضامین شامل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے تعلیمی سال میں ٹریفک قوانین، قدرتی آفات سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ بدعنوانی اور منشیات کی وجہ سے معاشرہ پر پڑنے والے برے اثرات سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام اداروں میں بہتری لانے کیلئے کوششیں کر رہی ہے اور اس مقصد کیلئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں۔

Leave a Reply