اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) چیئرپرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام لیلیٰ خان نے کہا ہے کہ پرائم منسٹر یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ایک لاکھ گریجویٹ نوجوان بلاسود قرضہ حاصل کر سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) اور غربت کے خاتمہ کیلئے فنڈ (پی پی …
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت ایک لاکھ گریجویٹ نوجوان بلاسود قرضہ حاصل کر سکیں گے، چیئرپرسن لیلیٰ خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) چیئرپرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام لیلیٰ خان نے کہا ہے کہ پرائم منسٹر یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ایک لاکھ گریجویٹ نوجوان بلاسود قرضہ حاصل کر سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) اور غربت کے خاتمہ کیلئے فنڈ (پی پی اے ایف) کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرپرسن لیلیٰ خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت معاشرہ کے پسے ہوئے طبقات پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، اسی وجہ سے 2013ءمیں اقتدار میں آنے کے بعد نوجوانوں اور غریب طبقہ کیلئے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت مختلف سکیموں کا آغاز کیا گیا جس میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں باعزت روزگار فراہم کرنے کیلئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے تحت 9 ارب 50 کروڑ روپے کے قرضے نوجوانوں کو جاری کئے گئے۔ انہوں نے نیوٹیک کے نمائندوں سے کہا کہ وہ پی پی اے ایف کے ساتھ اپنی معلومات کا تبادلہ کرے تاکہ نوجوانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کا سلسلہ مزید تیز کیا جا سکے۔








