اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک ) کے پراجیکٹ ڈائریکٹر حسن داﺅد بٹ نے کہا ہے کہ تھر2030ءمیں پاکستان میں توانائی کا کیپٹل ہوگا، شیڈول سے 6 ماہ قبل تھر کول پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ سے 330 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ …
پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک حسن داﺅد بٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک ) کے پراجیکٹ ڈائریکٹر حسن داﺅد بٹ نے کہا ہے کہ تھر2030ءمیں پاکستان میں توانائی کا کیپٹل ہوگا، شیڈول سے 6 ماہ قبل تھر کول پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ سے 330 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ حسن داﺅد بٹ نے کہا کہ سی پیک کے تحت ہائیڈل، کول، شمسی، ونڈ سمیت مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے جس میں کئی منصوبوں سے پیداوار شروع ہو چکی ہے تاہم کچھ منصوبوں پر کام آخری مراحل میں جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب تک کول مائننگ کا 92 فیصد جبکہ پاور پلانٹ کا 93 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ تھر بلاک ٹو میں کول مائننگ اور پاور پلانٹ کی تعمیر کا کام 2016ءمیں شروع ہوا جسے جون 2019ءتک مکمل ہونا تھا تاہم رفتار تیز ہونے کی وجہ سے اب 6 ماہ قبل بجلی کی پیداوار کا عمل شروع ہو گا۔








