پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا مساجد میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے سے متعلق طے پانے والے معاملات کو عوام کی آگاہی کے لئے اجاگر کرے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر زور دیا ہے کہ حکومت اور علمائے کرام کے درمیان مساجد میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے سے متعلق طے پانے والے معاملات کو عوام کی آگاہی کے لئے اجاگر کیا جائے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ نمازیوں کو اس حوالے سے آگاہی دی جائے تاکہ …

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر زور دیا ہے کہ حکومت اور علمائے کرام کے درمیان مساجد میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے سے متعلق طے پانے والے معاملات کو عوام کی آگاہی کے لئے اجاگر کیا جائے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ نمازیوں کو اس حوالے سے آگاہی دی جائے تاکہ وہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لئے خود ہی سماجی فاصلہ قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی شہری کے ذمہ دارانہ کردار کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔ صدر مملکت نے کہا کہ مساجد میں نمازوں کے بارے میں 20 نکاتی اجماع کے بعد اس پر عمل درآمد کا انحصار ہم سب پر ہے۔ صدر مملکت نے کراچی کی ایک مسجد میں نماز با جماعت ادا کئے جانے کی تصویر اور ایک میڈیا رپورٹ بھی شیئر کی جس میں نمازیوں کی جانب سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے، مساجد کو جراثیم سے پاک کرنے اور قالینیں اٹھائے جانے کے علاوہ فرش پر نمازیوں کے لئے نشانات لگائے جانے سے متعلق اصولوں پر عملدرآمد کرتے دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس طرح کے رویوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور نظم و ضبط کو اپنا شعار بنانا چاہیے۔