پرولیگ ہاکی میچز، نیدرلینڈ نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں سات گول سے ہرادیا

لاہور۔13دسمبر (اے پی پی):پرولیگ ہاکی کے پہلے مرحلے کے تیسرے میچ میں نیدرلینڈ نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں سات گول سے شکست دیدی۔ ترجمان پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق ارجنٹینا کے شہر سنتیاگو میں جاری پرولیگ کے پہلے مرحلے کے تیسرے میچ میں پاکستان کی جانب سے پینلٹی کارنر کے زریعے 39ویں اور 59ویں منٹ میں محمد سفیان خان نے اور 55ویں منٹ میں رانا وحید اشرف نے …

لاہور۔13دسمبر (اے پی پی):پرولیگ ہاکی کے پہلے مرحلے کے تیسرے میچ میں نیدرلینڈ نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں سات گول سے شکست دیدی۔ ترجمان پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق ارجنٹینا کے شہر سنتیاگو میں جاری پرولیگ کے پہلے مرحلے کے تیسرے میچ میں پاکستان کی جانب سے پینلٹی کارنر کے زریعے 39ویں اور 59ویں منٹ میں محمد سفیان خان نے اور 55ویں منٹ میں رانا وحید اشرف نے گول سکور کئے۔

نیدرلینڈ کی جانب سے تھیری اور گیوس نے دو دو جبکہ تھیجس، ٹیمو اور جوریٹ نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اپنا چوتھا میچ 15 دسمبر کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا۔