پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ ،کے آر ایل نے ایس این جی پی ایل اور اسٹیٹ بینک نے واپڈا کو ہرا دیا

راولپنڈی۔29جنوری (اے پی پی):پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں کے آر ایل نے ایس این جی پی ایل اور اسٹیٹ بینک نے واپڈا کو ہرا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چار روزہ میچ میں کے آر ایل نے دفاعی چیمپئن ایس این جی پی ایل کو 4 وکٹوں سے شکست دی ۔ میچ کے آخری روز کے آر ایل کو جیت کے لیے …

راولپنڈی۔29جنوری (اے پی پی):پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں کے آر ایل نے ایس این جی پی ایل اور اسٹیٹ بینک نے واپڈا کو ہرا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چار روزہ میچ میں کے آر ایل نے دفاعی چیمپئن ایس این جی پی ایل کو 4 وکٹوں سے شکست دی ۔

میچ کے آخری روز کے آر ایل کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اویس ظفر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 71 رنز بنائے ۔ کے آر ایل کی یہ ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی ہے۔

کے سی سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسٹیٹ بینک نے واپڈا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہرا دیا۔ اسٹیٹ بینک کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ کاشف بھٹی 42 اور عمر امین 26 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ نقیب اللہ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ پریذیڈنٹ ٹرافی کا پانچواں راؤنڈ یکم مارچ سے شروع ہو گا۔

مزید خبریں