راولپنڈی۔20فروری (اے پی پی):پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں کے آر ایل کی ٹیم ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 353 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ روحیل نذیر نے 120 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ طاہر حسین نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایشال ایسوسی ایٹس کی ٹیم اپنی پہلی اننگز 199 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اسے 154 رنز خسارے کا سامنا …
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں کے آر ایل کی ٹیم ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 353 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

مزید خبریں
راولپنڈی۔20فروری (اے پی پی):پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں کے آر ایل کی ٹیم ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 353 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ روحیل نذیر نے 120 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ طاہر حسین نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایشال ایسوسی ایٹس کی ٹیم اپنی پہلی اننگز 199 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اسے 154 رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ عمر صدیق 66 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ۔
ارشد اللہ نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ کے آر ایل نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 12 رنز بنا لیے اور اسے 166 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ کے سی سی اے سٹیڈیم میں ہائر ایجوکیشن نے واپڈا کے 261 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 257 رنز بنا لیے۔ عبداللہ فضل نے 94 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ عادل خان 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں ۔ خالد عثمان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس میں غنی گلاس کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 204 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کپتان سعد نسیم نے ناقابل شکست 75 رنز بنائے ۔ محمد عباس اور کاشف بھٹی نے چار ، چار وکٹیں حاصل کیں۔ سٹیٹ بینک کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 123 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ محمد فیضان 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
میر حمزہ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 6 وکٹیں حاصل کیں۔ سٹیٹ بینک نے پہلی اننگز میں 29 رنز برتری کی بدولت غنی گلاس کو جیت کے لیے 153 رنز کا ہدف دیا۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو غنی گلاس نے 3 وکٹوں پر 103 رنز بنا لیے ۔ شرجیل خان 61 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں او جی ڈی سی ایل کی ٹیم پی ٹی وی کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ خیام خان نے ناقابل شکست 89 رنز بنائے۔ عماد بٹ نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پی ٹی وی نے اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنا لیے۔ امام الحق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 158 رنز بنائے ۔ مشتاق کلہوڑو نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔








