راولپنڈی۔19مئی (اے پی پی):پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو (تھری ڈے) کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل( بروز پیر )پول سی کے تین میچ اسلام آباد کے مختلف گراؤنڈز میں کھیلے جائیں گے ۔ پی سی بی کے زیر اہتمام پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کے دلچسپ مقابلے ملک بھر میں جاری ہیں ۔ پول سی میں پیر کے روز او جی ڈی سی ایل اور عمر ایسوسی ایٹس کی ٹیمیں ڈائمنڈ گراؤنڈ میں مدمقابل …
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹوتھری ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں پیر کو پول سی کے تین میچ اسلام آباد کے مختلف گراؤنڈز میں کھیلے جائیں گے

مزید خبریں
راولپنڈی۔19مئی (اے پی پی):پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو (تھری ڈے) کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل( بروز پیر )پول سی کے تین میچ اسلام آباد کے مختلف گراؤنڈز میں کھیلے جائیں گے ۔
پی سی بی کے زیر اہتمام پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کے دلچسپ مقابلے ملک بھر میں جاری ہیں ۔ پول سی میں پیر کے روز او جی ڈی سی ایل اور عمر ایسوسی ایٹس کی ٹیمیں ڈائمنڈ گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی
، آرمی اور پی اے ایف کے درمیان میچ شالیمار گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ سی ڈی اے اور جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کی ٹیمیں نیشنل گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گی ۔








