پسرلا وینکٹا سندھو سید مودی انٹرنیشنل اوپن بیڈ منٹن ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

نئی دہلی ۔28نومبر (اے پی پی):بھارت کی نامور بیڈ منٹن کھلاڑی پسرلا وینکٹا سندھو اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت بی ڈبلیو ایف سپر 300 سید مودی انٹرنیشنل اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی۔ 29 سالہ بھارتی پسرلا وینکٹا سندھو نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ہم وطن حریف کھلاڑی ایرا شرما کو1-2 سے شکست دی۔ بی ڈبلیو ایف …

نئی دہلی ۔28نومبر (اے پی پی):بھارت کی نامور بیڈ منٹن کھلاڑی پسرلا وینکٹا سندھو اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت بی ڈبلیو ایف سپر 300 سید مودی انٹرنیشنل اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی۔

29 سالہ بھارتی پسرلا وینکٹا سندھو نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ہم وطن حریف کھلاڑی ایرا شرما کو1-2 سے شکست دی۔ بی ڈبلیو ایف سپر 300 سید مودی انٹرنیشنل اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے بھارت کے شہر لکھنؤ کے بابو بنارسی داس انڈور سٹیڈیم میں جاری ہیں ۔

جمعرات کو بھارت کے شہر لکھنؤ کے بابو بنارسی داس انڈور سٹیڈیم میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں بھارتی پسرلا وینکٹا سندھو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی ایرا شرما کو 10-21 ،21-12اور 15-21 سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ چین کی حریف کھلاڑی ڈائی وانگ سے ہوگا