پشاور،تھانہ شاہ قبول پولیس کی کاروائی،منشیات فروش گرفتار

پشاور۔ 30 دسمبر (اے پی پی):پشاور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ترجمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق ایچ او تھانہ شاہ قبول حشمت خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد سعید سکنہ گنج شیخ آبادکےنام سے ہوئی جوکہ اندرون شہر سمیت مختلف علاقوں میں اپنے مخصوص گاہکوں …

پشاور۔ 30 دسمبر (اے پی پی):پشاور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ترجمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق ایچ او تھانہ شاہ قبول حشمت خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت محمد سعید سکنہ گنج شیخ آبادکےنام سے ہوئی جوکہ اندرون شہر سمیت مختلف علاقوں میں اپنے مخصوص گاہکوں کو منشیات فراہم کرنے میں ملوث تھا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 1238 گرام چرس برآمد کرلی گئی جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔