پشاور،21 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

تھانہ سٹی بنوں پولیس نے ناکہ بندیاں اور چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

پشاور۔ 08 جون (اے پی پی):تھانہ سٹی بنوں پولیس نے ناکہ بندیاں اور چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔تر جمان بنوں پولیس کے مطابق ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کے احکامات کی روشنی میں ایس ڈی پی او سٹی مفیض خان کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی ریاض خان نے پولیس ٹیموں کے ہمراہ تھانہ سٹی کی حدود میں سکیورٹی اقدامات مزید موثر بنا دیے ہیں۔اس سلسلے میں مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں، سنیپ چیکنگ، گشت اور ہوٹلوں و سراؤں کی جامع تلاشی کا عمل جاری ہے۔ کارروائی کے دوران پولیس اہلکاروں نے مشتبہ افراد، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے 21 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ 2 پستول بھی برآمد کر لیے گئے۔امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کی جانب سے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔