پشاور ، سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن،10ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

پشاور کے تھانہ خزانہ پولیس نے پیر کو سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں10ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ خزانہ علی ادرش مجمر نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مختلف جرائم میں ملوث ملزمان میں کو گرفتار کرلیا،

پشاور۔ 15 جون (اے پی پی):پشاور کے تھانہ خزانہ پولیس نے پیر کو سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں10ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ خزانہ علی ادرش مجمر نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مختلف جرائم میں ملوث ملزمان میں کو گرفتار کرلیا،

گرفتار ملزمان صمد خان، عدنان، یاسین خان، رئیس خان، طلحہ، ابراہیم، سکندر، افسر علی، اسماعیل اور اکرام اللہ شامل ہیں،کارروائیاں تھانہ خزانہ کے نواحی علاقوں ہریانہ پایان، تودی سٹاپ، نادرن بائی پاس، ناساپہ ٹاپو کورونہ، خزانہ شوگر مل، شیروجنگی اور دیگر ملحقہ علاقوں میں کی گئی،جن کے قبضے سے دو عدد کلاشنکوف اور 8 عدد پستول بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے،