پشاور زلمی نے اوٹس گبسن کو پی ایس ایل سیزن 11 کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

لاہور۔10فروری (اے پی پی):پشاور زلمی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن 11 کے لیے معروف کوچ اوٹس گبسن کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ اوٹس گبسن اس سے قبل ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی قومی کرکٹ ٹیموں کی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں اور انہیں بین الاقوامی سطح پر کوچنگ کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ اس کے علاوہ اوٹس گبسن …

لاہور۔10فروری (اے پی پی):پشاور زلمی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن 11 کے لیے معروف کوچ اوٹس گبسن کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

اوٹس گبسن اس سے قبل ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی قومی کرکٹ ٹیموں کی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں اور انہیں بین الاقوامی سطح پر کوچنگ کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔

اس کے علاوہ اوٹس گبسن یارکشائر، بگ بیش لیگ (بی پی ایل)، دی ہنڈرڈ اور دیگر معروف عالمی کرکٹ لیگز میں بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ اوٹس گبسن کا تجربہ اور پیشہ ورانہ مہارت ٹیم کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگی اور وہ سیزن 11 میں ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔