پشاور زلمی کا پی ایس ایل آکشن سے ایک روز قبل مضبوط کوچنگ پینل کا اعلان

لاہور۔10فروری (اے پی پی):پشاور زلمی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل سیزن 11 کے آکشن سے ایک روز قبل اپنے مضبوط کوچنگ پینل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ فرنچائز نے تین بڑے ناموں کو شامل کرتے ہوئے سیزن 11 کے لیے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔سب سے پہلے، پشاور زلمی نے عالمی شہرت یافتہ کوچ اوٹس گبسن کو ٹیم کا ہیڈ کوچ …

لاہور۔10فروری (اے پی پی):پشاور زلمی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل سیزن 11 کے آکشن سے ایک روز قبل اپنے مضبوط کوچنگ پینل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ فرنچائز نے تین بڑے ناموں کو شامل کرتے ہوئے سیزن 11 کے لیے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔سب سے پہلے، پشاور زلمی نے عالمی شہرت یافتہ کوچ اوٹس گبسن کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

اوٹس گبسن ماضی میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی قومی ٹیموں کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں اور مختلف عالمی لیگز میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کی اسٹریٹجک سوچ اور جدید کرکٹ پر عبور زلمی کے لیے اہم سرمایہ ثابت ہوگا۔اسی تسلسل میں، سابق پاکستانی کپتان مصباح الحق کو ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ مصباح الحق اس سے قبل بطور کھلاڑی بھی پشاور زلمی کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ان کی قیادت، تکنیکی مہارت اور کھیل کی گہری سمجھ نوجوان بلے بازوں کی کارکردگی میں بہتری لانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

اس کے ساتھ اظہر محمود کو ٹیم کا اسسٹنٹ بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے، جو بولنگ یونٹ کو مزید مضبوط اور متوازن بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کوچنگ پینل کے اعلان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرنچائز کا ہدف سیزن 11 میں ایک متوازن، مسابقتی اور ٹائٹل کے لیے تیار اسکواڈ میدان میں اتارنا ہے۔جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر ایک خوشخبری بھی شیئر کی کہ پی ایس ایل کے میچز پشاور میں کھیلے جائیں گے، جو زلمی کے مداحوں کے لیے ایک بڑی خوشی کی خبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور کے شائقین کرکٹ کے لیے یہ تاریخی لمحہ ہوگا اور زلمی اپنے ہوم گرانڈ پر بھرپور کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے۔پشاور زلمی کا یہ مضبوط کوچنگ سیٹ اپ اس بات کا واضح پیغام ہے کہ فرنچائز سیزن 11 میں نئی توانائی، واضح حکمت عملی اور جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

مزید خبریں