پشاور کے تھانہ انقلاب کی حدود میں تین ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

پشاور کے تھانہ انقلاب کی حدود میں تین ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

پشاور۔ 25 مئی (اے پی پی):پشاور کے تھانہ انقلاب کی پولیس نے پیر کو مختلف جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان گرفتار کرکےاسلحہ برآمد کر لیا۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے مختلف جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیزی کے ساتھ جاری ہیں جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ انقلاب تحسین اللہ نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مختلف جرائم میں ملوث ملزمان بختیار احمد، عنایت خان اور فضل حق کو گرفتار کرلیا۔کارروائیاں تھانہ انقلاب کے نواحی علاقوں میں عمل میں لائی گئی ہیں جن میں غیر قانونی اسلحہ سمیت ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد رائفل، دو عدد پستول اور میگزینز بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں