پمز ہسپتال ریسکیو آپریشن میں کوئی کوتاہی نہیں کی گئی ، طلال چوہدری
پمز ہسپتال ریسکیو آپریشن میں کوئی کوتاہی نہیں کی گئی ، طلال چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ نےپمز ہسپتال ریسکیو آپریشن میں کوئی کوتاہی نہیں کی ، ریسکیو کا عملہ بروقت پہنچا اور اپنے فرائض بہترین انداز میں ادا کئے ،انتظامی طور پر بظاہر کوئی کوتاہی نظر نہیں آتی، گیٹ کیوں بند تھے اور ڈاکٹر کہاں تھے، اس کا جواب ہسپتال انتظامیہ دے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پمز آتشزدگی واقعہ کے بعد پمز کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ میں کسی کی فیور نہیں کر رہا، ہسپتال کے ہر کونے اور سڑک پر کیمرے لگے ہیں، ہر ایک کے پاس کیمرے والا فون ہے، کوئی غلط بیانی نہیں کر سکتا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ انکوائری کے بعد جزا اور سزا کا عمل شروع ہوگا۔ ایمرجنسی کے دروازے کیوں بند تھے اور وہاں کتنے ڈاکٹر اور نرسیں موجود تھیں، ان تمام سوالات کے جواب تحقیقاتی رپورٹ میں سامنے آئیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ریسکیو ٹیمیں دیر سے نہیں پہنچیں بلکہ 6 منٹ کے اندر پہنچ گئی تھیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ آتشزدگی کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، جس کی نگرانی خود وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کرتے رہے۔ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہسپتال میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد جزا و سزا کا عمل شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن میں کوئی کوتاہی نہیں کی اور تمام ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملنے کے 6 منٹ کے اندر ہسپتال پہنچ گئی تھیں۔
ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ اس کی رپورٹ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی طور پر بظاہر کوئی کوتاہی نظر نہیں آتی، تاہم ایمرجنسی کے دروازے کیوں بند تھے، ڈاکٹر کہاں تھے اور وہاں کتنے ڈاکٹرز اور نرسز موجود تھے، ان تمام سوالات کے جوابات انکوائری رپورٹ میں سامنے آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور اس کی رپورٹ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو بھیج دی گئی ہے۔ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ضلعی انتظامیہ نے بھی کمیٹی تشکیل دی ہے جبکہ وزیر اعظم کی جانب سے بھی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو واقعہ کی رپورٹ پیش کریں گی ۔








