پنجاب بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 972ٹریفک حادثات ، 11افراد جاں بحق اور1069زخمی

لاہور۔11جنوری (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 972ٹریفک حادثات میں 11افراد جاں بحق اور1069زخمی ہوگئے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 972ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 436افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔633معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان …

لاہور۔11جنوری (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 972ٹریفک حادثات میں 11افراد جاں بحق اور1069زخمی ہوگئے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 972ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 436افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔633معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان واقعات میں زیادہ تر تعداد (72فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 637ڈرائیوز،52کم عمرڈرائیور،333مسافراور110پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ217ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت249متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد 71حادثات میں 76متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان 55حادثات میں 56متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ حادثات کے کل1080متاثرین میں 908مرد اور172خواتین شامل ہیں۔ ان حادثات میں 958موٹرسائیکل،77آٹورکشے،128کاریں،17وین،11مسافر بسیں،32ٹرک اور110دوسری اقسام کی گاڑیاں متاثر ہوئیں۔

مزید خبریں