پنجاب بھرمیں 1001ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق1148زخمی ہوگئے

"پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1001 ٹریفک حادثات میں 9 افراد جاں بحق اور 1148 زخمی ہوئے، ریسکیو 1122 نے تمام واقعات پر بروقت امدادی کارروائیاں انجام دیں۔”

لاہور۔26جولائی (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1001ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق1148زخمی ہوگئے ۔ ترجمان ریسکیو1122کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1001ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 518افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

630معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ حادثات میں زیادہ تر تعداد (77فیصد)موٹر سائیکلوں کی ہے ۔ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 663ڈرائیوز،54کم عمرڈرائیور،377مسافراور117پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ167ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت189متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان 82حادثات میں 90متاثرین کے ساتھ دوسر ے، فیصل آباد 56حادثات میں 66متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان حادثات کے کل1157متاثرین میں 952مرد اور205خواتین شامل ہیں۔ حادثات کے بیشتر واقعات میں 1021موٹرسائیکل،85آٹورکشے،96کاریں،20وین،07مسافر بسیں،40ٹرک اور53دوسری اقسام کی گاڑیاں متاثر ہوئیں۔